سٹی42: عید اپنوں کے ساتھ گزاریں، سیشن کورٹ میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کا رش بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنے وکلاء کے ذریعے مختلف کیسزمیں ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کیں جبکہ ملزمان کے اہلخانہ وکلاء کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے، آج عدالتوں میں ہڑتال کے باوجود کافی گہما گہمی رہی۔ سیشن کورٹ میں مختلف جرائم میں120 سےزائددرخواستیں دائرہوئیں ۔ سیشن جج لاہورقیصرنذیربٹ نے پولیس اہلکاروں کوفوری ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیا، سیشن جج لاہورنے کہا کہ پولیس ملزمان کاریکارڈ فوری متعلقہ عدالتوں کو فراہم کرے تا کہ عید سے پہلے ضمانت سے متعلق فیصلے ہوسکیں۔
سماعت کیلئےضمانت کی درخواستوں کو متعلقہ ایڈیشنل سیشن ججز کی عدالتوں میں سماعت کیلئےمقررکردیا گیا۔