(علی ساہی) پنجاب پولیس نے سکیورٹی اور ناکوں پر ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹس خریدنے کا فیصلہ کرلیا، 300 ملین سے زائد رقم سے خریداری کی جائے گی۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے پولیس اہلکاروں کے لیے 4500 بلٹ پروف ہیلمٹ اور 5 ہزار بلٹ پروف جیکٹس خریدی جائیں گی، ہیلمٹس کی خریداری کے لیے فنانشل بڈ کھول دی گئی ہے، ایک ہیلمٹ 32 ہزار سے زائد میں خریدا جائےگا،بلٹ پروف جیکٹس کی ٹیکنیکل بڈ مکمل ہوگئی ہے، جلد ہی فنانشل بڈ کھول دی جائے گی جس میں کم ریٹ دینے والی کمپنی کو کنٹریکٹ جاری کیا جائے گا۔