ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانسیسی سفیر کی شاہی قلعہ آمد

فرانسیسی سفیر کی شاہی قلعہ آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بسام سلطان ) پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی کی شاہی قلعہ آمد، مارک بیریٹی کا کہنا تھا کہ پکچر وال کی ریسٹوریشن کے بعد سیاحت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

پاکستان میں تعینات فرانسیسی سفیر مارک بیریٹی نے شاہی قلعہ میں والڈ سٹی اتھارٹی اور فرانسیسی حکومت کے تعاون سے تیار کی گئی پکچر وال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر فرانسیسی ڈپلومیٹ آندرے بھی ان کے ہمراہ تھے۔

فرانسیسی سفیر نے سٹی فور ٹو سے گفتگو میں کہا کہ پکچر وال پاکستان خصوصا لاہور کی سیاحت میں اہم کردار ادا کرے گی۔ فیز ون مکمل کر لیا گیا ہے امید ہے کہ مقررہ وقت میں باقی کام بھی مکمل ہو جائے گا۔v