ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن فورس کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق، مقدمہ درج کر لیا گیا

ڈولفن فورس کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق، مقدمہ درج کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:تھانہ بادامی باغ کے علاقہ میں ڈولفن اورکارسواروں کی فائرنگ سے جان بحق ہونے والے نوجوان کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

منگل کے روزصبح ساڑھے دس بجے ڈولفن اورکارسواروں کے درمیان فائرنگ سے جان بحق ہونے والے چودہ سالہ سلیم کے والد امیرعلی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبر کو  لازمی پڑھیں:شادباغ میں ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر نوجوان جاں بحق, ورثا سراپا احتجاج

ایف آئی آرمیں درخواست کی گئی ہےکہ سلیم اپنے فیکٹری مالک کے ساتھ تھاکہ ڈولفن پولیس کے جوان کار کا پیچھا کر رہے تھے اور دونوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا، ایک گولی سلیم کے سرپرلگی اور وہ موقع پرجان بحق ہوگیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔