درنایاب: ایل ڈبلیو ایم سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفی سید کا استعفیٰ منظور کر لیا۔ انکا استعفیٰ تمام انتظامی اور قانونی طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 64ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس ایل ڈبلیو ایم سی کے مرکز ی دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کرنل ریٹیارڈمبشر جاوید نے کی۔ اجلا س میں صوبائی وزیرِصحت خواجہ عمران نذیر، ایم پی ایے بشریٰ انجم بٹ، ایم پی اے وحید گل، سپیشل سیکرٹری فنانئنس موئزم اقبال سپرا، مظفر اسلام سمیت دیگر بور ڈممبران نے شرکت کی۔ ہنگامی اجلاس میں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے موضوع کو زیر بحث لایا گیا اور انکا استعفیٰ تمام انتظامی اور قانونی طریقہ کار اختیارکرتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
بلا ل مصطفی سید دو سال تک ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کے عہدے پر فائز رہے اور ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوئے۔ نئے ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی تعیناتی تک جی ایم پلاننگ اور پراجیکٹس نصرت طفیل گل کو ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔