ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی سے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بری خبر سنادی

گرمی سے ستائے شہریوں کو محکمہ موسمیات نے بری خبر سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دعا مرزا: شہر میں دن بھر سورج کا راج رہا، گرمی کی شدت میں کمی نہ آسکی، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابھی بارش کا کوئی امکان نہیں ہیں۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق منگل کے روز بھی سورج کا پارہ ہائی رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں آئندہ چوبیس گھنٹے میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔ جس کے باعث ہیٹ سٹروک کے بڑھنے کا خدشہ بھی بڑھتا نظر آرہا ہے۔