سٹی42: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رانا مشہود احمد خان کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کا چیئرمین مقرر کر دیا.
رانا مشہود احمد خان ماضی میں پنجاب حکومت میں اعلی عہدوں بشمول ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی، وزیرِ برائے امورِ نوجوانان، وزیرِ صحت، تعلیم، سیاحت اور اسپورٹس کے خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں.
وزیرِ اعظم نے تمام اسٹیک ہولڈر کو وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کی ترقی کیلئے نئے چیئرمین سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے.
رانا مشہود نے 8 فروری کو لاہور کے حلقہ پی پی 172 سے الیکشن لڑا تھا اور ہار گئے تھے۔ انہوں نے اپنی شکست کو سابق گورنر میاں اظہر اور ریٹرننگ آفیسر کی ملی بھگت کا شاخسانہ قرار دیا تھا۔