آصفہ بھٹو بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی بن گئیں

Asifa Bhutto Zardari Member National Assembly, City42, MNA Asifa Bhutto, NA 207 Nawabshah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہید بینظیر بھٹو  اور صدر آصف علی زرداری کی بیٹی  آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ کے حلقہ  این اے 207 سے  بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔  این اے 207 کے ریٹرننگ افسر نے آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

این اے 207 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے دیگر تین امیدوار دست بردار ہوگئے۔

آصفہ بھٹو پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئی ہیں۔ ان کے بڑے بھائی بلاول بھٹو دو مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور گزشتہ حکومت میں وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ آصفہ بھٹو شہید بینظیر بھٹو کی اولاد میں سب سے چھوٹی ہیں۔ 

آصفہ بھٹو کے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کی خبر ان کے بڑے بھائی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے  سوشل پلیٹ فارم ایکس پر  وکٹری کے ایموجی کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی۔