ڈاکٹر گوہر اعجاز  معاشی بحالی تھنک ٹینک کے چئیرمین بن گئے 

Gohar Ejaz Chairman FPCCI Economic Revival Tink Tank, City42, Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف پی سی سی آئی نے معیشت کی بحالی کی حکومتی کوششوں میں معاونت فراہم کرنے کے لئے  معاشی بحالی تھنک ٹینک قائم کر دیا اور سابق وزیر تجارت گوہر اعجاز کو  معاشی بحالی کا تھنک ٹینک کے چیئرمین مقرر  کر دیا۔

پاکستان کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فیڈریشن  نے آج ڈاکٹر گوہر اعجاز کو تھنک ٹینک کا چئیرمین مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔ 

ڈاکٹر  گوہر اعجاز  نے بتایا کہ معاشی بحالی تھنک ٹینک پاکستان کے اہم معاشی مسائل کا جائزہ لے گا۔ ایف پی سی سی آئی کا معاشی بحالی تھنک ٹینک ملک کے 15 بڑے صنعتکاروں پر مشتمل ہے۔ یہ تھنک ٹینک پائیدار ملکی معیشت کے لیے تجاویز پیش کرے گا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے بتایا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد  پاکستان کے معاشی مسائل کا حل پیش کرنا ہے۔ 

آج جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق   معاشی بحالی تھنک ٹیک کے ارکان میں بشیر جان محمد ، عارف حبیب ، محمد علی ٹبہ ، میاں ادریس،   نعمان بٹ ، زبیر موتی والا ، آصف انعام اور شاہد عبداللہ،  فواد احمد مختار ، خواجہ یونس ، شہزاد علی ملک اور مقصود اسماعیل شامل ہیں۔ 

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام نے تھنک ٹینک کا نوٹیفکیشن جاری کردیا