عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور ہم عوام کی خواہشات پر پورا اتریں گے،سیکٹری اطلاعات پی ٹی آئی

عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور ہم عوام کی خواہشات پر پورا اتریں گے،سیکٹری اطلاعات پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤوف حسن کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کور کمیٹی کمیٹی میٹنگ ابھی جاری ہے، اہم فیصلے ہوئے ہیں،معاملات حتمی مراحل میں داخل ہورہے ہیں۔

سیکٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤوف حسن کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کی جنگ لڑتی رہے گی، ہم نے 15 نکاتی ایجنڈا منظور کیا ہے،ابھی بہت سی چیزیں آپ کے ساتھ شیئر نہیں کرسکوں گا۔ان نکات کا فوکس ہائیکورٹ ججز کا خط ہے،ہم پارلیمنٹ اور اور کے علاوہ دیگر فارمز پر بھرپور طریقے سے ردعمل دیں گے،ریاستی اداروں کی ساکھ تباہ ہوگئی ہے، قانون اور آئین کے مطابق فیصلے نہیں ہورہے۔جلد از جلد جوڈیشنل کمیشن تشکیل دیا جائے،سپریم کورٹ کے موجودہ ججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے، سپریم کورٹ جلد از جلد جوڈیشنل کنونشن بلائے،یہ پاکستان کے ہر جج کی کہانی ہے۔یہ صرف 6 ججز کا معاملہ نہیں ہے،ہم پیر سے روزانہ کی بنیاد پر احتجاج شروع کرنے جارہے ہیں جو کہ پورے ملک میں ہوگا ، خاص طور پر اسلام آباد  میں احتجاج کیا جائے گا۔

رؤوف حسن کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی میڈیا سے تعلقات مزید مضبوط کرنے جارہے ہیں,ہم قومی اسمبلی میں اس متعلق موشن بھی موو کرنے جارہے ہیں, اس خط کو قومی اسمبلی میں زیر بحث لایا جائے گا , اتوار کو پشاور میں جلسہ کریں گے, پنڈی اور کراچی میں بھی جلسہ کریں گے, 2 سال ہم نے ریاست کا جبر برداشت کیا , اب پی ٹی آئی مختلف موڈ اپنانے جارہی ہے,عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا اور ہم عوام کی خواہشات پر پورا اتریں گے۔