وفاقی حکومت بجلی چوری روکنے، بجلی کمپنیوں کی تنظیمِ نو، کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی پر صوبوں سے معاہدے کرے گی

Shahbaz Sharif, City42 , General Asim Munir, General Asim Munir, Chief Ministers, Anti Smuggling, Electricity theft,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاق اور صوبوں کے درمیان بجلی چوری روکنے کی پالیسی، تقسیم کار کمپنیوں کی تنظیم نو، اسمارٹ میٹرز کی تنصیب اور کرپٹ افسران کے خلاف سخت کاروائی سے متعلق معاہدے ہوں گے ۔  

اس بات کا فیصلہ  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی سرگرمیوں خصوصاً اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، صوبائی وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان معاہدوں کی منظوری دے دی گئی ۔

اس اہم اجلاس میں ملک میں غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے تدارک پر غور  کیا گیا۔ اجلاس میں شریک وزیر اعظم،  وفاقی وزرا اور چاروں وزرائے اعلیٰ کو جرائم پیشہ گروہوں، اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری کے خلاف اقدامات پر اورغیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی سے متعلق بریفنگ  دی گئی۔

اجلاس کے شرکاءنےا اقدامات کی اہمیت اور ملکی معیشت پر ان کے مثبت اثرات کا ادراک  ہونے کے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے  معیشت کو  بری طرح متاثر کرنے والے اسمگلروں، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لیے پاک فوج کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت کے عزم کو دہرایا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے  وفاقی وزرا اور صوبوں کے وزرا اعلیٰ کو طے شدہ اہداف اور اقدامات پر مقررہ وقت میں عمل درامد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔