پرویز الٰہی کو دو دن بعد پمز ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا گیا

Parvaiz Ilahi, PIMS Hospital, Adiala Jail, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بابر شہزاد تُرک: چوہدری پرویز الٰہی کو  جیل میں طبعیت خراب ہونے پر اسلام آباد کے  پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ان ان کی طبعیت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا  ہے۔ 

پرویز الٰہی کو  27 مارچ کو  اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی سفارش پر مفصل طبی معائنہ کے لئے پمز ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پسلیوں میں درد ہے۔ گزشتہ دنوں  پرویز الٰہی جیل میں اپنے  زیر استعمال سیل میں واش روم استعمال کرتے ہوئے گر گئے تھے اور انہیں دیگر کئی چوٹوں کے ساتھ  پسلیوں پر بھی ضرب آئی تھی، ڈاکٹر نے پسلیوں میں فریکچر کی نشاندہی کی تھی۔انہیں دل کا عارضہ بھی لاحق ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال پہنچنے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے فرمائش کی تھی کہ انہیں گھر کا کھانا مہیا کیا جائے اور ان کے کمرے میں ٹی وی مہیا کیا جائے۔ 

پمز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کی کچھ ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا، وہ آ گئی ہیں۔ ان کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق  ان کو پسلیوں میں درد کم کرنے کے لئے دی جانے والی دوا میں ردوبدل کر دیا گیا ہے،ان کا بلڈ پریشر، شوگر نارمل ہیں۔