پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 8 ہزار لیٹر جعلی گھی اور آئل پکڑ لیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 8 ہزار لیٹر جعلی گھی اور آئل پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:قصور کی ایک فیکٹری میں جعلی گھی اور آئل بنانے کا انکشاف ہوا جس کو دیکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے موقع پر ہی کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر کی تعداد میں جعلی گھی اور آئل پکڑ لیا۔

شہر لاہور کی مشہور مارکیٹ اور بڑی دکانوں پر جعلی گھی اور آئل کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب فوڈ اتھورٹی کی جانب سے کارروائی کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں 8 ہزار لیٹر جعلی آئل پکڑ لیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ 3 ہزار لیٹرگھی بھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ضبط کرلیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ 5ہزار سے زائد پیکٹ بھی برآمد کیے گئے جس میں جعلی گھی اور آئل ہوتا ہے جس کو جلد ہی پاکستان اور قریبی شہروں کی مشہور دکانوں اور مارکیٹوں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

قصور کے قریب واقع یہ فیکٹری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ریڈ ماری گئی، کارروائی کی گئی جس کے بعد پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں لیٹر کی تعداد میں جعلی گھی اور آئل برآمد کیا ہے جو کہ جلد ہی لاہور کی مارکیٹس میں سپلائی ہونے والا تھا لیکن اس سپلائی کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناکام بنا دیا گیا۔