وفاقی حکومت کا چیئرمین نادراکی تعیناتی سےمتعلق بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت کا چیئرمین نادراکی تعیناتی سےمتعلق بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے چیئرمین نادراکی تعیناتی سےمتعلق بڑا فیصلہ کرلیا ۔ 

ذرائع  کے مطابق وفاقی کابینہ نے لیفٹننٹ جنرل محمد منیرافسر کو 3سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔ اس سے قبل نگران حکومت نےلیفٹننٹ جنرل محمدمنیرافسر کی بطور چیئرمین نادرا  تعیناتی تا حکم ثانی کی تھی۔ حاضرسروس آفیسر کی چیئرمین نادراتعیناتی کیلئےمتعلقہ رول شامل کرنےکی منظوری دی گئی۔ وفاقی کابینہ نےسرکولیشن کے ذریعےوزارت داخلہ کی سمری منظورکرلی۔ نگران دورکی تعیناتی،متعلقہ رولز کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ کےسیکشن 230کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔ وفاقی کابینہ نےنادرارولز2020 میں رول 7 اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔ رول7اے کےتحت کسی بھی حاضر سروس آفیسر کوقومی مفاد میں چیئرمین نادراتعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ حاضرسروس آفیسر کا عہدہ گریڈ 21 سےکم نہ ہو ۔ 

واضح رہے کہ محمد منیرافسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2 اکتوبر 2023 کو کی گئی تھی۔