اب کوئی  پتنگ باز بچ نہیں پائے  گا،ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع

اب کوئی  پتنگ باز بچ نہیں پائے  گا،ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)شہر میں پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے تھانہ اسلام پورہ نے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع کر دی، ڈرون کیمرے کی مدد سے پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔

سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں،سٹی ڈویژن پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی کا استعمال،اسلام پورہ پولیس نے علاقہ کے مختلف مقامات پر ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی،پتنگ بازوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے ڈرون کیمروں سے مدد لی گئی۔

ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او اسلام پورہ نے ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقہ کا پتنگ بازی کے حوالہ سے جائزہ لیا،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے جبکہ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کہتے ہیں پتنگ بازی کے انسداد کے لیے آگاہی مہم اور کاروائیاں جاری رکھیں گے۔