ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سیلیکشن کمیٹی کے منتخب کردہ کپتان بابر اعظم کومحسن نقوی نے بھی تھپکی دے دی

Babar Azam, Mohsin Naqvi, Pakistan Cricket Board, City42, PCB, Selection Committee of PCB, Kakool Camp,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلیکشن کمیٹی نے  بابر اعظم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کر کے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کو فیصلہ سے آگاہ کر دیا۔  سیلیکشن کمیٹی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے لیے نام تجویز کیے جانےکے بعد بابر اعظم نے  پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی سے ملاقات کی  اور ملاقات میں محسن نقوی نے نئے مجوزہ کپتان کو تھپکی دے دی۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ چئیرمین محسن نقوی نے بابر اعظم سے ملاقات میں ورلڈ کپ اور  اس سے قبل ہونے والی سیریز کی تیاریوں کے متعلق دریافت کیا۔ اس ملاقات میں بابر اعظم سے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی ک سنبھالنے کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔

کپتان بدلنے کا فیصلہ سیلیکشن کمیٹی نے کیا

 سیدمحسن رضا نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور کپتان کی سیلیکشن کا کام مکمل طور پر اپنی تشکیل کردہ سیلیکشن کمیٹی کے حوالے کر دیا ہے۔ ان کی سیلیکشن کمیٹی نے کئی روز کے غور و فکر کے بعد ٹیکنیکل بنیادوں پر تمام دستیاب کھلاڑیوں کا تقابل کر کے یہ طے کیا کہ بابر اعظم کو ہی دوبارہ کپتان بنانا ٹیم کے لئے زیادہ سود مند ہو گا۔ سیلیکشن کمیٹی نے اپنے فیصلہ سے چئیرمین محسن نقوی کو آگاہ  کیا جس کے بعد مجوزہ کپتان سے  چئیرمین کی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔

بابر اعظم رضاکارانہ پیچھے ہٹے تھے

گزشتہ  نومبر میں پاکستان کے انڈیا میں ہونے والی آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں ہارنے کے بعد  بابر اعظم نے شکست کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے  پاکستان کرکٹ بورڈ کی  سابق مینیجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف نے فوراً قبول کر لیا اور  بابر اعظم کی جگہ شان مسعود  اور  شاہین شاہ آفریدی کو  قومی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیموں کے  کپتان بنا دیا تھا۔ ذکا اشرف کے بنائے ہوئے دونوں کپتان اپنے اپنے بیشتر میچوں مین بہت بری طرح ہارے۔ اس دوران محسن نقوی پی سی بی کے چئیرمین منتخب ہو گئے جنہوں نے کرکٹ کا پورا نظام بدلنے کی ابتدا سیلیکشن کمیٹی کو مکمل با اختیار بنانے سے کی اور سیلیکشن کمیٹی نے آج قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بدلنے کا فیسلہ چئیرمین کو آگاہ کر دیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا فیصلہ بھی سیلیکشن کمیٹی ہی کرے گی اور چئیرمین اپنے اعلان کے مطابق اس عمل مین مداخلت نہیں کریں گے۔ سیلیکشن کمیٹی سیلیکشن کے لئے آج کل کاکول میں چل رہے کیمپ مین کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو خاص اہمیت دے رہی ہے۔