آٹا سینٹرز پرشہریوں کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، محسن نقوی

آٹا سینٹرز پرشہریوں کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت رات گئے اعلی سطح کا اجلاس طلب کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبے میں مفت آٹے کی تقسیم اورسینٹرز پر شہریوں کی سہولت کیلئے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں پنجاب حکومت کی جانب سے جمعتہ المبارک کے موقع پر آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی سفارشات پر آٹا ڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رکھنے کی منظوری دے دی۔

 محسن نقوی نے کہا کہ رمضان المبارک کے آئندہ آنے والے ہر جمعتہ المبارک پر پنجاب کے آٹاڈسٹری بیوشن سینٹرز بند رہیں گے۔ اجلاس میں محسن نقوی نے انتظامیہ کو آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید محنت سے جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سینٹرز پرشہریوں کی سہولت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں، بد نظمی اوردھکم پیل کسی صورت برداشت نہیں، سینٹرز پر اضافی پولیس نفری تعینات کر کے آٹے کی تقسیم کے عمل کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری فوڈ،کمشنر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر فوڈ،سیکرٹری عملدر آمد وزیراعلیٰ،سیکرٹری کو آرڈینیشن وزیراعلیٰ،چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ،ڈپٹی کمشنرلاہوراور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ جبکہ ڈویژنل کمشنرزاورڈپٹی کمشنرز  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Bilal Arshad

Content Writer