(عابد چوہدری)لاہور پولیس کی سٹی اور صدر ڈویژن جرائم پیشہ افراد کا گڑھ بن گئیں،دو ماہ پندرہ روز کے دوران صدر ڈویژن میں ڈکیتی،چوری اور سٹریٹ کرائم کی 6581 جبکہ سٹی ڈویژن میں4941وارداتیں ہوئیں ۔
لاہور پولیس کی سٹی اور صدر ڈویژن جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گئیں،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات قیمتی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔
پولیس اعدادو شمار کے مطابق سٹی ڈویژن میں دو ماہ پندرہ روز کےدوران4941وارداتیں ہوئیں، اڑھائی ماہ میں 20افراد قتل،اقدام قتل کی 54اور راہبری کی 933 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،موٹر سائیکل چوری کی 1155،دیگر وہیکل چوری کی 87نقب زنی کی 822،سرقہ عام 1776وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
دوسری جانب صدر ڈویژن میں بھی جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت سے باہرہیں،گزشتہ اڑھائی ماہ کے دوران ڈکیتی،چوری،نقب زنی اور موٹر سائیکل چوری کی6581 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،صدر ڈویژن میں قتل کی 20،اغواء برائے تاوان کی 2،ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک قتل کردیا گیا،ڈکیتی کی 874موٹر سائیکل چھیننا کی 75 اورکار چوری کی 28 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،موٹر سائیکل چوری کی 1249دیگر وہیکلز چوری ہوئیں ۔پولیس کی روایتی کاروائیاں مقدمات درج کرنے تک محدود رہیں مگر جرائم پیشہ افراد پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔