مفت آٹا تقسیم کے دوران بد نظمی پر علی ظفر کا بڑا بیان آ گیا

Ali Zafar
کیپشن: Ali Zafar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والے اداکار و گلوکار علی ظفر نے ملک میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوان  ہونے والی بد نظمی پر ردِ عمل دیا ہے۔ 

 تفصیلات کے مطابق شہرہ آفاق  اداکار و میمکری مین شفاعت علی  نے ٹویٹ کیا کہ ’جب بجلی کا بل غریب کے گھر ایڈریس پر ہر مہینے پہنچ جاتا ہے تو مفت آٹے کا تھیلا کیوں نہیں پہنچ سکتا؟ غریب کو ایک آٹے کا تھیلا دینے کے لئے میلہ لگانے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟۔

شفاعت کی جانب حکومت پر بلاواسطہ تنقید  کے بعد پاکستان کے مشہور گلوکار  علی ظفر نے بھی ان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور  دوبارہ سے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’’ریاست کی ذمہ داریوں میں سے ایک یہ ہے کہ وہ ہر فرد کے وقار کو برقرار رکھے‘‘۔

 واضح رہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران پنجاب سمیت پورے ملک میں ہر روز کہیں نہ کہیں سے کسی شہری کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوتی ہیں ۔