اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ،حسان نیازی کو رہاکرنے کاحکم

اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ،حسان نیازی کو رہاکرنے کاحکم
کیپشن: Hassan Niazi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداروں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کا معاملہ ،عدالت نے مقدمے سے حسان نیازی کو ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

حسان نیازی کو کراچی کی مقامی عدالت جوڈیشل میجسٹریٹ شرقی میں پیش کی گیا۔حسان نیازی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت تفتیشی افسرنے کہا کہ سخت الزامات ہیں تفتیش ضروری ہے ریمانڈ منطورکیا جاۓ۔عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

وکلا پی ٹی آئی نےکہا کہ جھوٹا اور بے بنیاد کیس ہے۔ہمیں بھی شرم آرہی ہے ایک وکیل کوہتھکڑیاں لگائی گئی ہیں۔وکلا کے مطالبے پر حسان نیازی کی ہتھکڑیاں کھول دی گئیں ۔دوران سماعت وکلاء کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔عدالت نے وکلا کی جانب سے بدنظمی پر برہمی کا اظہار کیا ۔اس پرجوڈیشل میجسٹریٹ نے ریماکس میں کہا کہ مجھے شرم آرہی ہےعدالت کا یہ ماحول بنادیا ہے۔بعدازاں عدالت نے مقدمے سےحسان نیازی کو ڈسچارج کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر