رمضان المبارک میں شہریوں کو بڑی مشکل کا سامنا

رمضان المبارک میں شہریوں کو بڑی مشکل کا سامنا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شہر  لاہور میں پھلوں کی قیمتوں میں مسلسل اضا فے سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخوں میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔ اوپن مارکیٹ میں دوگنے داموں پھل خریدنے پر مجبور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 بڑھتی مہنگائی کے باعث شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا ہے۔پھل خریدنا غریب کیلئے خواب بن گیا۔ سوشل میڈیا کا بائیکاٹ سے بھی غریب کو سستا پھل دلانے میں ناکام رہا۔

 سیب کی سرکاری قیمت 325 فی کلو ہے جبکہ  مارکیٹ میں 450روپے کلو میں فروخت ہو رے ہیں۔   کیلا سرکاری قیمت 330 بازار میں 450روپے کلو میں فروخت، امردو سرکاری قیمت 165 اور بازار میں 300روپے کلو میں فروخت، خربوزہ سرکاری قیمت 160لیکن بازار میں 250روپے کلو میں فروخت۔ انگور سرکاری ریٹ 1000جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1200 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں پر کوئی قابو پانے والا نہیں۔ بائیکاٹ کا بھی کسی پر اثر نہیں۔ مسلسل بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو رمضان المبارک میں پھل جیسی نعمت سے محروم کر دیا ہے۔ 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر