انسٹاگرام پر پیغامات بھیجنے والوں کیلئے زبردست فیچر

Instagram new feature
کیپشن: Instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے کثیر استعمال میں جہاں زوم، واٹس ایپ، فیس بک، ٹویٹ وغیرہ صارفین میں مقبول ہیں وہیں انسٹاگرام کو بھی خاص اہمیت حاصل ہے۔ انسٹاگرام صارفین کے لئے ایک زبردست فیچر متعارف کرانے جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق جہاں واٹس ایپ کا استعمال بڑھ رہا ہے وہیں صارفین انسٹاگرام کوبھی اہمیت دے رہے ہیں۔ انسٹاگرام کا شمار سوشل میڈیا کی چند اہم ایپلیکیشنز میں ہوتا ہے۔ صارفین کے مسائل کے حل کے لئے واٹس ایپ کے بعد انسٹاگرام بھی نئے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے انسٹاسٹوریز کا جواب لکھنے کی بجائے وائس بھی بھیجا جاسکے گا۔

انسٹاگرام میں آنے والے  نئی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ویب ڈیولپر الیسانڈرو پالوزی نے ٹوئٹر پر ایک سکرین شاٹ اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا کہ جلد صارفین اسٹوریز کے جواب دینے کیلئے مائیکروفون کا استمعال کرتے ہوئے وائس میسج بھیج سکیں گے۔

یاد رہے کہ انسٹاگرام میں فالوونگ اور فیورٹس کرونولوجیکل فیڈ فیچرز کو دوبارہ متعارف کرایا ہے جس کے ذریعےترتیب وار پوسٹس لگائی جاسکتی ہیں۔ 

  انسٹاگرام کے ذریعے آپ اپنے پراجیکٹ کی مارکیٹنگ بھی آسانی سے کر سکتے ہیں اور اس کے ذریعے اپنے کسٹمرز کے اکاؤنٹس کو پروموٹ کرنے کے لیے اپنی خدمات بھی پیش کرتے ہیں

M .SAJID .KHAN

Content Writer