کورونا سمیت تمام وائرس کا صرف ایک علاج،لیکن کیا؟جانئے

corona virus,treatment,
کیپشن: corona virus
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) کورونا سمیت تمام وائرس کا علاج، الٹراوائلٹ روشنی والے بلب جو صرف پانچ منٹ میں کمرے کی ہوا سے جراثیم مارمکائیں۔

 ریسرچرز  کے مطابق ایک نئی قسم کی الٹرا وائلٹ روشنی تقریباً تمام جراثیم ختم کر دیتی ہے   یہ انسانوں کے لیے خطرناک بھی نہیں ہے اور حیرت انگیز طور پر اس نے کمرے میں موجود ہوا سے پھیلنے والے جراثیم کو 98 فیصد تک کم کرنے میں پانچ منٹ سے کم وقت لیا۔
 اگر اسی طرح ایسی روشنیوں کو چھت پر لگایا جائے   تو یہ ہوا کو صاف کرنے اور کووڈ 19 اور فلو جیسی بیماریوں کو پھیلنے سے روک دیتی ہیں اور مستقبل میں ایسی وباؤں سے بچنے میں مدد دے سکتی ہیں۔
کولمبیا یونیورسٹی ویگالوس کالج آف فریشنز اینڈ سرجنز  کےریڈیولوجیکل تحقیق کے مرکز کے ڈائریکٹر ڈیوڈ برینر  کا کہنا ہے کہ ' ’فار – یو وی سی  نامی روشنی  کمرے کی ہوا میں موجود فعال جراثیم کو تقریباً صفر کر دیتی ہے۔ کمرے کی ہوا لازمی طور پر اتنی ہی محفوظ ہو جاتی ہے جتنی کھلی جگہ کی ہوا۔ ایسے مقامات جہاں لوگ اکٹھے ہوئے ہیں وہاں اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے اگلی ممکنہ وبا کو روکا جا سکتا ہے۔
’سائنٹفک رپورٹس‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ’فار۔ یو وی سی (222 این ایم) کمرے جتنی جگہ پر ہوا کے ذریعے پھیلنے والے جراثیم کو مؤثر طور پر غیر فعال کر دیتی ہے۔یہ سستی ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو اپنا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ یہ کرونا وائرس اور اس کی مختلف اقسام سمیت انفلوئنزا اور ممکنہ طور پر مستقبل میں وبا کا سبب بننے والے وائرسز کو پھیلنے سے روکنے کا محفوظ طریقہ ہے۔
محققین کے مطابق یہ روشنی زیادہ طاقتور نہیں ہے، اس لیے لوگوں کی جلد اور آنکھوں کے خلیوں میں داخل نہیں ہو سکتی لیکن یہ بیکٹیریا اور وائرسز کو ختم کرنے میں اچھی ہے۔