ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑی ڈکیتی،سرکاری کیش بینک لے جانے والی گاڑی کو لوٹ لیا گیا

Dacoity,exise,deparementt,
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ڈاکوؤں نے عام شہریوں کے بعدسرکاری ملازمین سے لوٹ مار شروع کردی۔

جوہرٹاون بی ون کے علاقہ سے سرکاری کیش بینک جمع  کروانے کےلئے جانے والے ایکسایزملازمین سے 47 لاکھ چھین لئے،2موٹرسائیکلوں پر آنے والے4 ڈاکوؤں نے ایکسائز ملازم وقاص سے گن پوائنٹ پر رقم چھین کرفائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ وقاص بٹ دفتر میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی فیس کی مد میں اکٹھے ہونے والے پیسے بینک جمع کروانے جارہے تھے۔

ڈاکوؤں نے جاتے ہوئے فرنٹ سکرین پر فائرنگ کی وقاص بٹ مجزانہ طور پر بچ گئے۔پولیس موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ شروع کردی۔