ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ؛ نیا انکشاف

Non salary buget Issue to All punjab schools
کیپشن: All punjab schools
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہور سمیت پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کی مبینہ  کرپشن کا انکشاف، آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سکولوں کا سالانہ آڈٹ شروع کردیا،،بجٹ خوروبرد کرنے والے سکول سربراہان کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
 پنجاب بھر کے 48 ہزار سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپوں کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے سکولوں کا سالانہ آڈٹ شروع کردیا ہے، 2017 تا 2021 تک سکولوں کے نا ن سیلری بجٹ کا آڈٹ ہوگا۔

بجٹ خورو برد کرنے والے سکول سربراہان کےخلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ سکول سربراہان کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو گزشتہ چار سال کےبجٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کےمطابق سکول سربراہان بجٹ کا ریکارڈ دوران وزٹ آڈیٹر جنرل کی ٹیم کو مہیا کریں گے۔ریکارڈ میں گڑ بڑ یا مکمل فراہم نہ کرنےوالے سکول سربراہان کو محکمانہ کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer