ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری

 ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے بڑی خبرآگئی،لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

جسٹس علی باقر نجفی نے صائمہ حسن سمیت پچاس سے زائد درخواستوں پر حکم جاری کیا، عدالت نے پنجاب ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تمام درخواستیں منظور کرلیں,درخواست گزار 2016 میں ڈیلی ویجز بھرتی ہوئے تھے،مارچ 2018 کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر انہیں برطرف کیا گیا تھا، ملازمین نے برطرفی کے خلاف 2018 سے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

درخواست گزاروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ مستقل ہونے کے معیار پر پورے اترتے ہیں، ریگولر ہونے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، عدالت نے چئیرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کو درخواست گزاروں کو سن کر قانون کےمطابق ان کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرنےکا حکم دیالیکن اس پر بھی داد رسی نہ کی گئی  جس پر چیئرمین پنجاب وکیشنل ٹریننگ کونسل کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دیں، دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی پیش ہوتے رہے اور حکومتی سطح پر درخواست گزاروں کو ریگولر کروانے کی کاوش کرنے کی یقین دہانی کرواتے رہے ہیں۔