ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثناءاللہ کا فواد چودھری کے بھائی سے متعلق بڑا دعویٰ

Rana Sanaullah Khan, son of Mr Sher Muhammad Khan
کیپشن: Rana Sana Ullah Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ ہمارے پاس کچھ لوگ پی ٹی آئی کے ایسے بھی ہیں جو اس بات پر ہیں کہ اگر ہمیں ایک یا دو ووٹ کی ضرورت پڑے تو ہم بھی حاضر ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ فواد چوہدری کے بھائی صاحب نے ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کروائی ہے ، فواد فواد چودھری کے بھائی نے ہمیں ووٹ کی یقین دہانی کروائی ہے، رانا ثناءاللہ ہمیں اپنے بھائی سے اس کی تردید کروا کر دکھائیں ، ہم یہ ووٹ اس وقت ہی استعمال کریں گے جب ضرورت ہو گی ، اگر ضرورت نہیں ہو گی تو ہم کسی کو 63 اے کے آگے کیوں ڈالیں گے ۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایک ووٹ ہمیں شاہ محمود قریشی کے گھر سے بھی ضرورت پڑنے پر ملے گا ، جو ان کے قریبی عزیز ہیں، یعنی پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا حال دیکھیں ، پرویزخٹک سربراہی کر رہے ہیں جو اپنے بھائی کو بھی ساتھ نہیں رکھ سکے اور ایک فواد چوہدری ہیں میں انہیں چیلنج دیتاہوں کہ وہ اپنے بھائی فرخ سے تردید کروائیں ، جومیں نے بات کی ہے ۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اسد عمر اپنے بھائی زبیر کو تو قائل نہیں کر سکے کہ عمران خان بہت اچھا لیڈر ہے اور یہ ٹوٹل گیم ہار چکے ہیں جبکہ ان کے پاس عزت بچانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ یہ لوگ استعفیٰ دیدیں۔

رانا ثناءاللہ کا کہناتھا کہ ہم ایم کیوایم کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ، رات کو یہ بھی گئے ہوئے تھے جبکہ ہمارا ایم کیوایم کے ساتھ دس بجے کا وقت طے تھا ، یہ لوگ وہاں سے اٹھ ہی نہیں رہے تھے ، بڑی مشکل ساڑھے گیارہ بجے وہاں سے گئے ، ہم باہر انتظار کر تے رہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer