ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کی تردید کردی۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت, بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 28, 2022
واضح رہےکہ گزشتہ روز فردوس عاشق اعوان کی ن لیگ میں شمولیت کی خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فردوس عاشق کی جانب سے لندن میں مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو پیغام بھجوایا گیا ہے کہ وہ ن لیگ میں شامل ہونا چاہتی ہیں تاہم ان کی جانب سے سیالکوٹ میں ٹکٹ کا مطالبہ نہیں کیا گیا۔