ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خواتین کو محرم کے بغیر عمرے کی اجازت مل گئی

women performing umrah
کیپشن: women performing umrah
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :سعودی  عرب  نے محرم کے بغیر خواتین کو مشروط عمرہ ویزا جاری کرنے کا اعلان  کردیا۔ آئندہ خواتین محرم کے بغیر عمرہ ویزا پر آسکیں گی۔ 

 رپورٹ کے مطابق سعودی  وزارت حج و عمرہ نے ایسی  خواتین کے لیے  جومحرم کے بغیرعمرہ  کے لئے ان کی عمر 45 برس  یا اس سے زیادہ ہو گی۔ انہیں محرم کے بغیر عمرہ ویزا دیا جائے گا۔45 برس سے کم عمر خواتین کو  محرم کے بغیرعمرہ  پر آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ وزارت حج وعمرہ بیرون مملکت سے عمرہ عازمین کےلیے ایک اور سہولت کا اعلان کر چکی ہے۔ اس کے تحت غیر ویکسین یافتگان کو عمرہ اور مسجد الحرام و مسجد نبوی میں نماز کی اجازت ہو گی بشرطیکہ عمرہ زائرین کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہوں اور نہ کورونا کے کسی مریض سے ملے ہوں۔
قبل ازیں سعودی حکومت نے بیرون مملکت سے عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے نئے ضوابط جاری کیےتھے۔   سعود ی عرب کے باہر سے آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔
آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ انشورنس سکیم میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج معالجے کی سہولتیں مہیا ہونا ضروری ہیں۔
 سعودی حکومت نے عمرے کے حوالے سے بعض پابندیاں ختم کی ہیں۔  مملکت آنے سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی نہیں ہے۔عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول اب ضروری نہیں رہا۔