ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عون چوہدری کا وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد پرویز الٰہی سے رابطہ

عون چوہدری کا وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد پرویز الٰہی سے رابطہ
کیپشن: Aown Chaudhry Call Pervaiz Elahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ترین گروپ کے رکن عون چوہدری نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ نامزد  کیے جانے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق عون چوہدری نے پرویز الٰہی کو فون کرکے وزیراعلیٰ نامزدکیے جانے پر مبارکباد  دی۔ترین گروپ کے رہنما نے پرویز  الٰہی کو فون پر بتایا کہ جہانگیر ترین جو فیصلہ کریں گے وہی گروپ کا فیصلہ ہو گااور کل تک فائنل فیصلہ کر لیا جائےگا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر پرویز الٰہی کو وزارت  اعلیٰ کے لیے نامزدکیا۔ پرویز الٰہی نے عہدے کی آفر قبول لرلی ہے۔

ترجمان چودھری پرویز الٰہی کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار کے استعفے کی منظوری کے بعد پنجاب کی کابینہ سمیت تمام عہدے تحلیل ہو جائیں گے، پرویز الہی آج یاکل حلف اٹھائیں گے پھر اعتماد کا ووٹ لیں گے۔