در نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا میگا رہائشی پراجیکٹ مشکلات کا شکار، کبھی کورونا تو کبھی وزیراعظم کی آمد میں تاخیر، پلاٹوں کی تیسری بیلٹنگ ایک بار پھر منسوخ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں بیلٹنگ کے منتظر سینکڑوں فائل ہولڈرز کے لئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ لٹک گئی ہے۔ ایل ڈی اے نے تیسری بیلٹنگ کے لئے اکتیس مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی۔ اس سے قبل جنوری اور فروری کے ماہ میں بھی مختلف تاریخیں مقرر کرکے منسوخ کی جاتی رہیں۔
ایل ڈی اے سٹی میں فائلیں لینے والے بیلٹنگ نہ ہونے سے مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ایل ڈی اے سٹی کے ڈیپوٹیشن پر ڈائریکٹر کی واپسی بھی بڑی وجہ بنی ہے۔ نئے ڈائریکٹر کے پاس دوہرا چارج ہونے سے مسائل میں اضافہ شروع ہوگیا ہے جبکہ اقبال سیکٹر کا لے آوٹ پلان بھی فائنل ہونا باقی ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کے مطابق نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔