سنیپ چیٹ ویڈیو لگانے پر خاتون سٹار کی کمبختی آگئی

سنیپ چیٹ ویڈیو سوشل میڈیا
کیپشن: Women
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کا استعمال ایک ایسی لت بن چکا ہے، جس نے مرد و خواتین، نوجوان اور بوڑھوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، سعودی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

جدید ٹیکنالوجی نے جس تیز رفتاری سے ترقی کی ہے، ماضی میں اس کا تصور ناممکن تھا، پچھلی چند دہائیوں میں نئی ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے کے نزدیک آگئے ہیں، اب ہزاروں میل کی دوری کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ سوشل میڈیا ایپلی کیشنز فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، ٹویٹر اور سنیپ چیٹ کے بڑھتے استعال نے آج کل کی نسل کو تباد کرکے رکھ دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی پولیس نے سوشل میڈیا پر شہرت رکھنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار خاتون مملکت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے علاوہ دھڑلے سے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کرتی تھی۔

سماجی رابطے کی ایپلی کیشن سنیپ چیٹ پر خاتون کی ویڈیو دیکھی گئی۔ سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایکٹیویسٹ مقامی خاتون ہیں جو سنیپ چیٹ پر کافی مقبولیت رکھتی ہے۔ محکمہ کے مطابق خاتون تیز رفتار گاڑی چلانے سمیت دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کی مرتکب ہوئی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سنیپ چیٹ پر فخریہ انداز میں قوانین کے خلاف ویڈیوز شیئر کرنے پر اسے سزا دی جائے گی جبکہ بھاری جرمانے بھی عائد ہونے کے امکانات ہیں۔ سعودی خاتون اس وقت محکمہ ٹریفک کی حراست میں ہے۔