ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لڑکی کے بھیس میں نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

لڑکی کے بھیس میں نوجوان پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( وقاص احمد ) چوہنگ کے علاقہ میں خاتون کے کپڑے پہن کر ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے نوجوان کو پولیس نے بے نقاب کر دیا، پولیس نے وارننگ کے بعد جانے کی اجازت دے دی

پولیس کے مطابق چوہنگ میں خاتون کے بھیس میں ڈبل سواری کے مرتکب نوجوان کا مضحکہ خیز معاملہ پیش آیا۔ نوجوان نے ڈبل سواری پر پابندی کی وجہ سے پولیس سے بچنے کیلئے خاتون کا بھیس بدلہ، نوجوان ناکہ پر موجود پولیس اہلکاروں کی زیرک نظروں سے بچ نہ سکا اور پکڑا گیا۔

نوجوان کو معافی مانگنے اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی استدعا پر وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظرعوام خود کو گھروں میں محدود رکھیں۔ 

واضح رہے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے مگر شہریوں کی جانب سے اس کی خلاف ورزی جاری ہے،شہرکی مارکیٹیں سنسان مگر سڑکوں پر شہریوں کا رش جاری ہے،مارکیٹس سرکاری نجی ادارے بند ہونے کے باوجود بھی شہریوں کی باہر آمد رفت کا سلسلہ نہ رک سکا۔شہری  ڈبل سواری کی خلاف ورزی بھی کرنے لگے،پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود شہریوں کی جانب سے مسلسل غیر ذمے داری کا ثبوت دیا جارہا ہے۔