ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوروناوائرس، پرویز الہیٰ کے پارٹی رہنماؤں سے رابطے تیز

کوروناوائرس، پرویز الہیٰ کے پارٹی رہنماؤں سے رابطے تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)مسلم لیگ ق کی قیادت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی صدور اور کارکنوں کو صوبہ بھر میں مزید متحرک کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اس سلسلہ میں پارٹی صدور اور سرکردہ رہنماؤں سے فون پر رابطے کیے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت نے کورونا کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی صدور اور کارکنوں کو صوبہ بھر میں مزید متحرک کر دیا ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے اس سلسلہ میں پارٹی صدور اور سرکردہ رہنماؤں سے فون پر رابطے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا جو پارٹی رہنما اور کارکن اس نیک کام میں حصہ لے رہے ہیں میں ان کا شکرگزار ہوں۔ چودھری پرویزالٰہی نے ہدایت کی کہ ضلعی تنظیمیں ونگز کے ساتھ مل کر منظم طریقے سے امدادی کاموں میں شریک ہوں، کورونا وائرس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات میں بھی بھرپور ساتھ دیا جائے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ فوج، ڈاکٹرز، نرسز، پولیس اور دیگر انتظامی ادارے بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں، پوری قوم میڈیکل عملے کے جذبے کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کا علاج و خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج نے شاندار کردار ادا کیا ہے، سرحدوں کی حفاظت ہو یا قدرتی آفات میں عوام کی مدد، پاک فوج ہمیشہ فرنٹ لائن پر نظر آتی ہے، انشاء اللہ حکومت، ادارے اور قوم متحد ہو کر کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔ اللہ کی مدد سے یہ مشکل وقت قوم کے اتحاد اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے بہت جلد گزر جائے گا۔