ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی فیس وصولی کا معاملہ وزیراعلیٰ کے سپرد

سکولوں کی فیس وصولی کا معاملہ وزیراعلیٰ کے سپرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹرمراد راس کی وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سے ملاقات، کورونا وائرس کی بدولت سکولوں میں دی جانے والی چھٹیوں کے دوران فیس وصولی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرسکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ چھٹیوں کے دوران سکول فیس کی وصولی کے حوالے سے تمام تجاویز وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں۔

سکولوں کی فیس بارے حتمی فیصلہ وزیراعلی سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں تمام لوگ ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے گھروں میں رہیں اور حکومتی احکامات پر پوری طرح سے عملدرآمد کریں۔

واضح رہے کورونا وائرس کے سبب لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی   اداروں میں چھٹیاں اکتیس مئی تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں آدھی فیس لی جائے گی جبکہ اساتذہ کو تنخواہیں مکمل ادا کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سکولوں میں قبل ازوقت گرمیوں کی تعطیلات کرنے، نجی سکولوں کی فیسوں میں کمی کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔