ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں سختی شروع،پولیس نے انوکھا کام کرڈالا

لاک ڈاؤن میں سختی شروع،پولیس نے انوکھا کام کرڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : کورونا وائرس سے بچائو کے پیش نظر لاک ڈائون پر لاہور پولیس نے سختی شروع کر دی ،پولیس نے گھروں سے غیر ضروری باہر گھومنے والے 1800 افراد سے ضمانتی مچلکے لے لئے۔

کورونا وائرس سے بچاو کے پیش نظر لاک ڈاون کے چھٹے روز لاہور میں ناکوں پر شہریوں کی نقل و حرکت انتہائی محدود کر دی گئی، لاہور پولیس کی جانب سےناکوں پر روکے جانے والےشہریوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

ایس ایس پی آپریشنز محمد نوید کے مطابق اب تک 33 ہزار 600 سے زائد چھوٹی بڑی وہیکلز کو روکا اور باہر آنے کا مقصد پوچھاگیا جبکہ 41 ہزار افراد کو دوبارہ سفر نہ کرنے کی وارننگ دے کر واپس گھر بھیجا گیا اور 1800 سے زائد شہریوں سے ضمانتی مچلکے لئے گئے جبکہ11 سو گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ، شہری گھروں میں رہ کر کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں جبکہ 144 کے تحت 460 افرادکے خلاف مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔

 یاد رہے سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کورونا میں  کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وبا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1528 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مزید ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہے۔پنجاب میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 557 ہے جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزارت صحت پنجاب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی کر دی ہے۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer