ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے خطرات، 500 سے زائد قیدی کیمپ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل

 کورونا کے خطرات، 500 سے زائد قیدی کیمپ جیل سے حافظ آباد جیل منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) کورونا کے خطرات کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے منتقل کیا جانے لگا، 500 سے زائد قیدیوں کو حافظ آباد جیل منتقل کردیا گیا، خالی بیرکس میں قرنطینہ سنٹر اور سو بیڈ کا ہسپتال بنایا جائے گا۔

کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو کیمپ جیل سے دوسری جیلوں میں منتقل کیا جانے کا عمل شروع کر دیا گیا، کیمپ جیل میں گنجائش سے زائد قیدی ہیں، قیدیوں کو کورونا سے محفوظ بنانے کے لیے دوسری جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر5 سو سے زائد قیدی رات گئے حافظ آباد جیل منتقل کیے گئے ہیں، خالی ہونیوالی بیرکس میں کورونا وائرس سے متاثرہ قیدیوں کے ساتھ رہنے والے 490 سے زائد قیدیوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، جبکہ دیگر بیرکس میں100 بیڈز کا عارضی ہسپتال قائم کیا جائے گا۔

 جیل حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں بیمار اور بزرگ قیدیوں کو دیگرجیلوں میں بھی منتقل کیا جائے گا تا کہ قیدیوں کو اس وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے، قیدیوں کی منتقلی ڈبلیو ایچ او کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتےہوئے کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer