چلڈرن ہسپتال میں15 سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کی تصدیق

چلڈرن ہسپتال میں15 سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہدچودھر ی: دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی ڈیرے ڈال لیے،  شہر میں کوروناکا  ایک  اور کیس سامنے   آگیا ہے، چلڈرن ہسپتال میں15 سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد  لاہور میں تصدیق شدہ  مریضوں کی تعداد   120 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق  چلڈرن ہسپتال میں15 سالہ لڑکی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کی جانب سےٹیسٹ کے بعد تصدیق ہو ئی اورلڑکی کو چلڈرن ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں ہی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے پنجاب میں کرونا وائرس مریضوں کے اعدادوشمار جاری کر دیئے،جس کے مطابق اس وقت پنجاب میں کورونا وائرس کے 558 کنفرم مریض ہیں،جبکہ اموات کی تعداد 5 ہے اور 5ہی مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہوچکے ہیں،تمام کنفرم مریض آئسولیشن وارڈز میں داخل ہیں، مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے.

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر  نے ہدایت کی ہے کہ  گزشتہ 14 روز میں متاثرہ ممالک سے آنے یا کنفرم مریضوں سے ملنے والے افراد گھر میں آئسولیشن اختیار کریں،  آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہونے کی صورت میں 1033 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں مشتبہ مریض کو ہسپتال منتقل کر کے ٹیسٹ کروائیں۔

کوروناکرائس مینجمنٹ سیل کے مطابق پنجاب میں164وینٹی لیٹرزموجودہیں، شہرمیں 5مریض تندرست ہوئے ہیں جبکہ پی کے ایل آئی سے ایک مریض کو صحت یاب ہونے پرڈسچارج کردیا گیا۔

Shazia Bashir

Content Writer