ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مریض کا میل جول جاننے کیلئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف

 کورونا مریض کا میل جول جاننے کیلئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب میں کورونا کے  کنفرم مریض کا میل جول جاننے کیلئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کروادیا گیا، ٹریسنگ کے عمل کیلئے محکمہ تعلیم کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کی زیر صدارت کورونا وائرس کے سلسلے میں انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ افسران نے  شرکت کی۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ کورونا وائرس کے سلسلے میں عوام میں اعتماد کو بڑھایا جائے، مشتبہ مریض کی نشاندہی پر انتظامیہ محکمہ صحت کے عملے کو رابطے کرے، اشیائے ضروریہ، ادویات کی سپلائی کیلئے متعلقہ کمپنیوں کے لیٹر ساتھ رکھیں۔

سیکرٹری پرائمری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان نے دوران اجلاس بتایا کہ  کنفرم مریض کا میل جول جاننےکیلئے کانٹیکٹ ٹریسنگ سسٹم متعارف کروایا گیا، ٹریسنگ کےعمل کیلئے محکمہ تعلیم کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکرٹری کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خورا ک نے کہا کہ تمام اضلاع میں گندم کی وافر مقدار فراہم کر دی گئی ہے،کسی بھی ضلع میں آٹے کی کوئی کمی نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے جہاں اب تک وائرس سے 30 ہزار افراد ہلاک اور 6 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

  کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی اپنے قدم جما لیے،  اب تک اس مہلک وائرس کی وجہ سے13مریض موت کے منہ چلے گئے ہیں جبکہ   کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1500 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer