( فخر امام ) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 5 سالہ بچے کی گٹر سے لاش برآمد، بچے کی شناخت 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے اذان کے نام سے ہوئی، اہلخانہ کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوے لاپتہ ہوا تھا۔
تھانہ اقبال ٹاؤن کے علاقے میں 2 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے بچے کی لاش برآمد ہو گئی، 5 سالہ اذان نامی بچہ 2 ماہ قبل گھر کے قریب کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرایا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق 2 ماہ تک بچے کی تلاش کی گئی، آج گھر کے قریب بدر بلاک ملتان روڈ میں گٹر کے صفائی کے دوران بچے کی لاش کی اطلاع ملی، لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
اہلخانہ نے شبہ ظاہر کیا کہ گھر کے قریب کُھلا مین ہول حادثے کی وجہ بنا۔ البتہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔