( سٹی 42 ) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا بڑا بیان، قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے اۤئے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پنجاب کیا پورے پاکستان کا خزانہ خالی ہو چکا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمرقومی مالیاتی کمیشن کی صدارت کے بعد نماز جمعہ کے لیے سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جس کے بعد ملازمین نے انہیں گھیرے میں لیا اور خوب سلیفیاں بنائیں۔ اس موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک خطرناک حالات سے باہر نکل آیا ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ آئندہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لئے بہت بڑی خوشخبریاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ صرف پنجاب کا خزانہ ہی خالی نہیں پورے پاکستان کا خزانہ خالی ہے۔ پاکستان میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آرہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرپٹ افراد جو بھی ہیں سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ نوازشریف کا مستقبل عدالت ہی طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تیل ڈھونڈ رہے ہیں خوشخبری آنے پر حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 6 ماہ میں 70 ارب روپے کا نقصان برداشت کیا ہے۔