ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیلوں میں بدترین انسانی سہولیات، ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا

جیلوں میں بدترین انسانی سہولیات، ہائیکورٹ نے بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( یاور ذوالفقار ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں نئی جیلوں کی تعمیر سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا، جسٹس محمد فرخ عرفان نے ایک ماہ میں جیلوں کی تعمیر کا کام مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔        

تحریری حکم کے مطابق محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو 10 روز میں مطلوبہ فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تحریری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب فوری طور پر 63 ملین روپے کا مطالبہ کرے اور محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس ایک ماہ میں نئی جیلوں کے باقی ماندہ کام مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔

فیصل آباد بوستال جیل میں نابالغ قیدیوں کو بالغ قیدیوں کے ساتھ رکھنے پر متعلقہ حکام غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں، کوآرڈینیشن کمیٹی اپریل کے پہلے ہفتے میں میٹنگ کر کے فیصل آباد کی جیل کی حالت بہتر کرنے پر رپورٹ پیش کرے۔ عدالت نے ہائی سکیورٹی میانوالی جیل کو فعال نہ کرنے پر ڈی ایس ریلوے، ایم ڈی فیسکو کو 18 اپریل کیلئے توہین عدالت کے نوٹس بھی جاری کردیئے۔