( سٹی 42)عوام ہو جائیں تیار ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے اپریل کے ماہ کیلئے قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اپریل کے ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ نئی پیش کردہ تجویز میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 11 روپے 17 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ 31 مارچ کو کیا جائےگا۔