ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغوں کےشہر لاہور کو نظر لگ گئی

باغوں کےشہر لاہور کو نظر لگ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)دو ہفتوں کے دوران 10 خواتین کسی نہ کسی جبر کا شکار  ہوئیں، بیشتر واقعات میں قریبی رشتہ دار ہی ظلم ڈھانے میں ملوث نکلے۔

تفصیلات کے مطابق دو ہفتوں میں کہیں کلہاڑے چلے تو کہیں شہ رگ کٹی، 12 مارچ کو تھانہ مانگا منڈی کی حدود میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ ڈالا،  13 مارچ کو سندر میں شاگرد نے سکول پرنسپل اور استانی کو چھڑیاں مار کر قتل کردیا اسی روز خاوند نے رشتہ کے تنازعہ پر بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،14 مارچ کو شوہر، دیور اور ساس نے 35سالہ نسرین کو آگ لگا کرجان لے لی،15 مارچ کو ملتان چونگی میں خاوند نے اہلیہ کی زندگی چھین لی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ19 مارچ کو شاہدرہ میں گھریلوناچاقی پر سسرالیوں نے بہو کے سر کے بال کاٹ دئیے،23 مارچ کوبھائی نے2 بہنوں پر کلہاڑے سے وار کیا جس میں ایک جاں بحق اورایک زخمی ہوئی،25 مارچ کو دوستوں کے سامنےڈانس نہ کرنے پر خاوند نے بیوی کے بال کاٹ دیئے۔

ذرائع کامزید کہناتھاکہ پولیس نے واقعات میں ملوث ملزمان تو گرفتار کئے مگر لمبی سزا دلوانے میں ناکام رہی، شہر میں خواتین پر تشدد کے واقعات کم نہ ہوسکے،مجرم کو ئی اور نہیں شوہر ،بھائی ،باپ سمیت سسرالی رشتہ دار ہیں،کیا ریاست انصاف کے عمل کی پیروی کریگی؟

M .SAJID .KHAN

Content Writer