(سٹی42) دودھ میں ملاوٹ، صحت مند پنجاب کے حصول میں بڑی رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں کی شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی لگا دی گئی،6 ہزار 3 سو 61 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ ڈیری سیفٹی ٹیموں کی شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی لگادی گئی،پنجاب بھر میں 6 ہزار 3 سو 61 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا،صوبہ بھر میں 2 لاکھ 89 ہزار 819 لیٹر دودھ کے ٹیسٹ کیے گئے،لاہور میں 1025گاڑیوں میں موجود دودھ کے ٹیسٹ کئےگئے،دودھ کوگاڑھا کرنےکیلئے مضرصحت کیمیکل ،پاؤڈرکی ملاوٹ پائی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عثمان کاکہناتھاکہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے،پاسچرائزیشن قانون کو لاگو کرنے جا رہے ہیں،2022 تک کھلا دودھ مکمل بند، پاسچرائزڈ دودھ ہی دستیاب ہو گا، عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیمیں دن رات کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ان کا مزیدکہنا تھاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کو ایک مشن کے طور پر لے کر چل رہی ہے،ایف ایم ریڈیو کا آغاز بھی کیا جارہا ہےاورعملے کی بھرتی کا کام بھی شروع ہے۔