یوای ٹی نے گلوکاروں اور فنکاروں کے داخلے پر پابندی لگادی

یوای ٹی نے گلوکاروں اور فنکاروں کے داخلے پر پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)ناچ گانا ختم، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے گلوکاروں، فنکاروں کی یونیورسٹی تقریبات میں شرکت پر پاپندی لگادی۔

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یوای ٹی) نے طلبا سوسائٹیوں کو فنکاروں کو تقریبات میں مدعو کرنے سے روک دیا،  ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرزڈاکٹر آصف علی قیصر نے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق طلبا سوسائٹی تقریبات کیلئے ٹکٹ فروخت کرنے کی بھی مجاز نہیں ہوں گی، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں طلبا سوسائٹیز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  یو ای ٹی نے  طالبات کے جینز، ٹائٹس اور کیپری پینٹس پہننے پر بھی پاپندی عائد کی تھی، طالبات کے لیے دوپٹہ یا اسکارف اوڑھنا لازمی قرار دیا گیا تھا،آئی بی اینڈ ایم نے طلبہ کے لیےپینٹ شرٹ یا واسکٹ کے ساتھ شلوار قمیض لازمی قرار دیاتھا جبکہ صرف جمعہ کو شلوار قمیض پہنننے کی اجازت دی گئی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer