ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننھی زینب کا والد ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا

ننھی زینب کا والد ایک بار پھر عدالت پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے مقدمات کی بروقت تفتیش مکمل نہ کرنے کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عاصم حفیظ نے مقتولہ زینب کے والد حاجی امین کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی استفسار پر درخواست گزار وکیل نے پنجاب حکومت،آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مفاد عامہ کی درخواست ہے جو مقتولہ زینب کے والد کی جانب سے دائر کی گئی ،کم سن بچیوں کے کیسز کی بروقت تفتیش مکمل نہ ہونے سے مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر ہورہی ہے۔

  درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت پنجاب بھرمیں کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات کی تفصیلات اور پولیس کو 14روز میں کم سن بچیوں کے مقدمات کا چالان جمع کروانے کا حکم دے، درخواست گزار نے مزید استدعا کی کہ عدالت پنجاب کی ماتحت عدالتوں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے کیسز کی سماعت کا حکم جاری کرے۔

تمام دلائل سننے کے بعدہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer