ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج آمد

 عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) مایہ ناز گلوکار عاطف اسلم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا،بچو‍ں کے ساتھ وقت گزارا اور تحایف بھی دیئے۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارعاطف اسلم اپنی اہلیہ سارا کےہمراہ ایس او ایس ویلج پہنچے،بچوں کے ساتھ خوب گپ شپ کی ان کےساتھ وقت گزارا اور تحایف بھی دیئے،بچے عاطف اسلم کواپنےدرمیان پا کر بے حد خوش ہوئے اورانکےساتھ گھل مل گئے،عاطف اسلم نےبچوں کےساتھ تصاویر بنوائیں اور خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ایس او ایس ویلج کے بچے ہمارا فخر ہیں،انہوں نے کہا کہ جب بھی وقت ملا وہ ان بچوں سے ملاقات کے لیے ضرور آئیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer