ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی سلامتی کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کریں: گورنر پنجاب

ملکی سلامتی کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کریں: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے 31 رکنی وفد کی گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ سے ملاقات، گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے میڈیا مثبت کردار ادا کریں ، دوہزار تیرہ کی نسبت دوہزار اٹھارہ کا پاکستان بہتر اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صدررحمان بھٹہ، جنرل سیکرٹری احسان اللہ، سنیئرصحافی تجزیہ کار سعید آسی، خواجہ فرخ، سعید تحسین مصطفیٰ سمیت یگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے، ملک بھر کو درپیش مسائل کی نشاندہی کو موثر طریقے سے اجاگر کرنے میں مزید مثبت کردار ادا کریں۔

رفیق رجوانہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ سالوں میں منفی سوچ نے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی کوشش کی مگر دوہزار اٹھارہ کا پاکستان دوہزار تیرہ کے پاکستان سے بہتر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کے تسلسل کے لئے اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے، اداروں کو مظبوط بنا کر ملک کو مظبوط کرنے کی ضرورت ہے۔