ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایس این جی پی ایل کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس میلہ اختتام پذیر

ایس این جی پی ایل کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس میلہ اختتام پذیر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان قریشی:سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس میلہ اختتام پذیرہوگیا، لاہورڈویژن نے51پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن سمیٹی۔رسہ کشی مقابلوں میں لاہورڈویژن نے پہلی جبکہ ہیڈ آفس نے دوسری پوزیشن سمیٹی جبکہ سو میٹر ریس میں اسلام آباد کے قسیم کامیاب رہے۔

واپڈاکمپلیکس میں منعقدہ تین روزہ ایونٹ کی اختتامی تقریب میں ڈی ایم ڈی ایس این جی پی ایل عامرطفیل نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ پہلی مرتبہ حصہ بننے والی مردان کی ٹیم نے39پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ہیڈ آفس اور اسلام آباد کی ٹیمیں 34 پوائنٹس کےساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔ خواتین کےٹیبل ٹینس مقابلوں میں عائشہ علی نے کامیابی سمیٹی، بیڈمنٹن میں مریم اقبال کامیاب رہیں، لانگ جمپ میں مردان کے اشفاق جبکہ ہائی جمپ میں لاہور کے فرحان کامیاب رہے۔ شاٹ پٹ مقابلےمیں لاہورکےارسلان نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس ڈبلزمینزمیں مردان کےمدثرنوراور نوید کمال کی جوڑی نے کامیابی سمیٹی، بیڈمنٹن سنگل میں فیصل آباد کے اویس احمد کامیاب رہے، والی بال مقابلوں میں پشارڈویژن کی ٹیم کامیاب رہی۔ رسہ کشی مقابلوں میں لاہورڈویژن نے پہلی جبکہ ہیڈ آفس نے دوسری پوزیشن سمیٹی جبکہ سو میٹر ریس میں اسلام آباد کے قسیم کامیاب رہے۔